وزیر اعظم سے چیمبر میں ملاقات کے بعد پرویز خٹک کا ردعمل سامنے آگیا 

وزیر اعظم سے چیمبر میں ملاقات کے بعد پرویز خٹک کا ردعمل سامنے آگیا 

اسلام آباد:ویزر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پرویز خٹک کیساتھ گہما گہمی کے بعد انہیں اپنے چیمبر میں بلا لیا ،پرویز خٹک کیساتھ عمرا یوب بھی چیمبر میں پہنچ گئے ۔

پرویز ختک نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے اس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،پارلیمانی پارٹی کے جلاس میں صوبے کیلئے موجود سکیموں کے نہ ملنے پر سوال اُٹھا یا تھا جو ہمارا حق ہے ،صوبے کو گیس نہ ملنے پر سوالا ت اُٹھائے تھے ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے  ،صحافیوں کے سوال اور اصرا ر کے باوجود پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی کے اندر کی باتیں ہیں ہوتی رہتی ہیں لیکن ان تمام کے باوجود عمران خان ہمارا لیڈر ہے ،لہذا میڈیا ایسی کوئی باتیں ،افواہیں نہ پھیلائیں ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے سامنے اپنے صوبے کے مسائل ضرور ڈسکس کیے جو ہمارا حق بھی ہے ۔

6d761ab60350177876f5d4307f280436

اس وقت منی بجٹ کے اجلاس کیلئے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ،حکومت کیلئے منی بجٹ کو منظور کروانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا بھی بہت پریشر ہے ۔

منی بجٹ کو منظور کروانے کیلئے اسمبلی کے اس سیشن میں حکومتی اراکین کے درمیان تلخ کلامی خود حکومت کیلئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے ،یہ ہی وجہ ہے جو وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنے چیمبر میں ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے بلا لیا ہے ۔