زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی

 زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی
کیپشن: زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہو گئی ہے جس کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تصدیق کی ہے۔

بحر ہند کے ایک مقام پر بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔ پی ٹی اے نے سب میرین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو بھی انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

f01a704103b55bcca39941ef13caee56

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سسٹم میں اضافی بینڈ وتھ کو شامل کیا گیا ہے۔ بینڈ وتھ سسٹم میں شامل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد مکمل بحال کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے مطلع کیا جا ئے گا۔