امریکہ میں مہنگائی نے 40 سال ریکارڈ توڑ دیا ،خطرے کی گھنٹی بج گئی 

امریکہ میں مہنگائی نے 40 سال ریکارڈ توڑ دیا ،خطرے کی گھنٹی بج گئی 

واشنگٹن: امریکا میں گزشتہ سال دسمبر میں  مہنگائی 40 سال کی  بلند  ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق   گزشتہ سال    دسمبر میں امریکا میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد بڑھی،جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے ،مہنگائی میں گھروں کے کرائے اور پرانی کاروں کی قیمت میں  سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

  امریکی میڈیا کے مطابق  بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر امریکی فیڈرل ریزرورواں برس مارچ میں سود کی شرح میں اضافہ کر سکتا ہے،جس کے بعد امریکہ میں مہنگائی عروج پر پہنچ جائے گی ۔