مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو کے نام

مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو کے نام
کیپشن: مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو کے نام
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: ڈوین ’دی راک‘ جانسن ہالی ووڈ میں ایک بڑا نام ہے لیکن وہ انسٹاگرام میں لیجنڈری فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے 2021 کی رپورٹ جاری کی جس میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں کی فہرست جاری کی۔ جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کر سکا۔

اس اعتبار سے  فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 16 لاکھ 4 ہزار ڈالر (28 کروڑ 29 لاکھ روپے) جبکہ ڈوین جانسن فی کس پوسٹ 15 لاکھ 23 ہزار ڈالر (26 کروڑ 86 لاکھ روپے) وصول کرتے ہیں۔ دیگر تین میں تیسرے نمبر آریانا گرانڈے، چوتھے نمبر پر کائلی جینر اور پانچویں نمبر پر سیلینا گومز ہیں۔ اپنی تنخواہ، توثیق شدہ اور کاروباری معاہدوں کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اب ارب پتی ہوچکے ہیں۔