صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی

Umar Ata Bandial,President Arif Alvi, CJP, SOP

اسلام آباد:صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی،جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

واضح رہے صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی ہے۔