بجلی 4 روپے 49 پیسے مہنگی، صارفین پر 16 ارب کا اضافہ بوجھ پڑے گا

بجلی 4 روپے 49 پیسے مہنگی، صارفین پر 16 ارب کا اضافہ بوجھ پڑے گا
سورس: File

اسلام آباد (ریاض تھہیم)ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔کراچی کے عوام کیلئے بجلی  4 روپے 49 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔فیصلے سے صارفین پر 16 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔

نیو نیوز کے مطابق  وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کی تھی۔ بجلی مختلف کیٹگریز میں 1 روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ۔اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لئے کے الیکٹرک کے لئے بھی یکساں اضافہ چاہتی تھی ۔یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری  2023 میں استعمال  یونٹ پر چارج کی جائے گی۔یہ ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ کے دوران صارفین سے وصول کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں