پشاور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 23مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 23مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: (محمد عالمزیب) پولیس نے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے 7 تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن  کیا ۔

  پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران  23مشتبہ افراد  کو گرفتار کیا  گیا ،گرفتار افراد میں افغان باشندے اور رہزن گروہ کے ارکان شامل ہیں، ملزمان سے 2کلاشنکوف، 3پستول ، 9ہزار کارتو س،11کلوچرس برآمد  ہوئی ہے ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  ملزمان کے قبضے سے  2موٹر سائیکل، 36موبائل فونز اور ایک گاڑی بھی برآمدکی گئی ہے ,سر چ آپریشن تھانہ گلبہار  پھندو تاتارا متنی خزانہ اور خیبر لنڈی کوتل  کے علاقوں میں کیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں