زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ، صرف 4 ارب ،34 کروڑ اور 32 لاکھ ڈالر رہ گئے 

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ، صرف 4 ارب ،34 کروڑ اور 32 لاکھ ڈالر رہ گئے 
سورس: File

کراچی: پاکستان نے مزید ایک ارب 23 کروڑ اور 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کردی ہیں جس کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر صرف 4 ارب 34 کروڑ اور 32 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ 

  

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 6 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہیں ان میں سے 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔

،اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید ایک ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں