شیری رحمان کا نام ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست میں شامل

 شیری رحمان کا نام ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست میں شامل

فوربز میگزین  نے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری  کردی، پاکستان سے وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔

فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی ایسی  50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی  ہے  جو اپنے شعباجات میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہی ہیں، ان خواتین کا  خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ہے ۔

فوربز میگزین کے مطابق کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں میں چھائی رہیں،کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا،  شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں،انہیں  اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا،  وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں ۔ 

 فوربز میگزین کے مطابق فنانشل ٹائمز نے  بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین ک فہرست  میں شامل کیا تھا  ۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی  شیری رحمان  شیری صحافی، وزیر اطلاعات  اورامریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں،  اور اس  وقت وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں