الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ،انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ،انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد اویس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی  درخواست مسترد کرتے ہوۓ انتخابات شیڈول کے مطابق پندرہ جنوری کو   کرانے کا فیصلہ جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا ، اجلاس  میں سندھ  حکومت کی جانب سے  کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں میں  15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات  ملتوی کرنے کی  درخواست اور  نوٹیفکیشنز پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن نے   قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو  مسترد کر دیا اور حکم دیا  کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔  

 

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ  حکم نامے کے مطابق   وزارت داخلہ کو  انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج  اور  رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جائے گی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد ہی ایک آرڈر بھی جاری کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ سندھ  حکومت نے الیکشن کمیشن میں کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر  میں 15 جنوری کو ہونے والے  بلدیاتی انتخابات  کو  ملتوی کرنے کی درخواست  دائر کی تھی ۔

مصنف کے بارے میں