پھر ملاقات ہوگی ،خدا حافظ ! برطانوی ہائی کمشنر وطن واپس روانہ، الوداعی ویڈیو جاری

پھر ملاقات ہوگی ،خدا حافظ ! برطانوی ہائی کمشنر وطن واپس روانہ، الوداعی ویڈیو جاری
سورس: Twitter

اسلام آباد (سردار شیراز خان) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے خدا حافظ کہہ دیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے کرسچن ٹرنر کی الوداعی ویڈیو جاری کردی۔ 

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ یو کے پاکستان دوستی زندہ آباد ۔آپ سب سے مل کر بہت اچھا لگا ۔پھر ملاقات ہو گی،خدا حافظ ۔ 

برطانوی ہائی کمشنر کی الوداعی ویڈیو میں وہ اپنے سامان میں گاجر کا حلوہ  رکھتے اور کھاتے  دکھائی دے رہے ہیں ۔کرسچن ٹرنر چترالی کیپ اور پاکستانی کرکٹ بیٹ بھی اپنے سامان میں رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔برٹش ہائی کمشنر ٹرک آرڈ سے پینٹک ہوئے روایتی بکس میں سامان  میں رکھی۔ 

مصنف کے بارے میں