مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے اور بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں پنجاب کی حالیہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھر پور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین میں دئیے گئے وقت کے مطابق کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی وطن واپسی بھی نگران سیٹ اپ کے قیام سے مشروط کر دی گئی ہے جبکہ نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کی حتمی منظوری بھی نواز شریف دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں