لڑکی کو فیس بک پر بدنام کرنے والا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 لڑکی کو فیس بک پر بدنام کرنے والا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور:ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی نے ملزم حافظ فیصل مختار کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر مہرالنساءکا جعلی اکاﺅنٹ بنا کر مہرالنساءکی تصاویر اپ لوڈ کیں اور ملزم کی وجہ سے لڑکی کی معاشرے میں بدنامی ہوئی، ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے سوشل میڈیا کے جعلی اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ اور ڈیجیٹل میڈیا کا ڈیٹا برآمد کر لیا ہے اور ملزم سے مزید ریکوری کی توقع نہیں ،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے ایف آئی اے کے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ کا چالان 26جولائی کو پیش کرنے کاحکم دے دیاہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔