برازیل کے سابق صدر کو ساڑھے نو سال قید کی سزا

برازیل کے سابق صدر کو ساڑھے نو سال قید کی سزا

برازیلیا: برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس مقدمے کے جج کا کہنا ہے کہ لوئیز لولا ڈی سلوا اس فیصلے کے خلاف ایپل کر سکتے ہیں۔

برازیل کے سابق صدر نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ انھوں نے ریاستی آئل کمپنی پیٹرو براس میں بدعنوانی کے حوالے سے رشوت کے طور پر ایک اپارٹمنٹ لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔

انھوں نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے یہ عہدہ 2011 میں چھوڑا تھا۔ ان کے وکلا نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ ان کے موکل بے قصور ہیں اور وہ اس کے خلاف ایپل کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں