اتوار تک پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

 اتوار تک پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پربارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان (ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن) میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، کشمیر، اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ سرگودھا، ژوب، کوئٹہ، کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں45، دادو، نوکنڈی43، سبی ، شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔