انڈونیشیا سُست ترین افراد کے حوالے سے سر فہرست

انڈونیشیا سُست ترین افراد کے حوالے سے سر فہرست

 کیلی فورنیا: نئی تحقیق نے چست اور سست ممالک کی نشاندہی کر دی ہے۔ ہانگ کانگ چست ترین جبکہ انڈونیشیا سست ترین افراد کے حوالے سے سر فہرست قرار پایا ہے۔ امریکی ماہرین کہتے ہیں جس ملک کے لوگ جتنا زیادہ پیدل چلتے ہیں اس ملک میں موٹاپے کا تناسب اتنا ہی کم ہوتا ہے۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے مختلف ممالک کے 7 لاکھ سے زائد لوگوں پر ریسرچ کی۔

ماہرین نے اسمارٹ فون موبائل ایپ کے ذریعے ان لوگوں کے پیدل چلنے کا ڈیٹا ریکارڈ کیا۔ تحقیق کے مطابق مختلف ممالک میں لوگوں کے پیدل چلنے کا تناسب یومیہ 4 ہزار 961 قدم تھا۔ اس حوالے سے ہانگ کانگ سرفہرست رہا جہاں کے لوگ زیادہ پیدل چلتے ہیں اور یومیہ 6 ہزار 880 قدم اٹھاتے ہیں۔

سست ترین ممالک میں انڈونیشیا کا نام آیا جہاں پیدل چلنے کا تناسب یومیہ 3 ہزار 513 قدم تھا۔اس فہرست میں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے ذکر نہیں کیا گیا کہ وہاں پر یومیہ لوگ کتنے قدم چلتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نئی تحقیق سے دنیا میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے مزید نئے طریقے سامنے آئیں گے اور اس تحقیق سے موٹاپے کا شکار افراد کو پیدل چلنے اور جسمانی سرگرمیوں کی ترغیب بھی دی جا سکے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں