حسین نوازاسلام آبادسے فلائٹ نمبر ای کے615 پرواز سے برطانیہ روانہ ہوگئے

حسین نوازاسلام آبادسے فلائٹ نمبر ای کے615 پرواز سے برطانیہ روانہ ہوگئے

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بڑے صا حبزادے حسین نواز نجی پرواز سے برطانیہ روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نوازاسلام آبادسے فلائٹ نمبر ای کے615کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وطن آئے ہوئے تھے۔

حسین نواز 6مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔حسین نواز اسی دوران پہلے دوحہ اور پھر لندن بھی ہو کر آچکے ہیں، تاہم اب وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد پھر لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔