وفاقی کابینہ نے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزراء نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ جے آئی ٹی وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ہمارے ذاتی کاروبار کے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے۔ ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے۔

یاد رہے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پاناما جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حکمران جماعت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں