ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

راجن پور: راجن پور کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ مقابلے کےبعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے آج بھی آپریشن جاری ہے۔ایلیٹ فورس اورر ینجرز کے اہلکار بھی سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری سجاد رمدانی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

 دوسری  جانب کچا مندری میں چھوٹو گینگ کی باقیات اور دیگر گینگ کے ڈاکوؤں کیخلاف سرچ آپریشن کیاگیا جس میں پولیس ، رینجرز اور علاقہ مکینوں نے حصہ لیا ۔ گزشتہ روز ڈاکوؤں اور علاقہ مکینوں میں فائرنگ کے بعد لیگی ایم پی اے عاطف مزاری 200 سے زائد افراد کے ہمراہ کچا مندری پہنچ گئے تھے ۔تصادم شروع ہونے کے چھ گھنٹے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچی۔

پولیس اور علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے 3 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا بھی دعوی کیا گیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے پولیس علاقہ مکینوں اور ڈاکوں کے درمیان رات 11 بجے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ رات 3 بجے کے قریب ڈاکو کچا مندری سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ ایم پی اے عاطف مزاری بھی ساتھیوں کے ہمراہ کچا مندری میں موجود تھے ۔ ایک ہفتہ کے دوران 3 خواتین سمیت 7 افراد کے اغوا کیخلاف علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز چھوٹو گینگ کی باقیات اور دیگر گینگ کیخلاف ہتھیار اٹھالیے تھے۔

مصنف کے بارے میں