آسٹریلیا: نوجوان کے ہاتھ میں پاؤں کا انگوٹھا لگا دیا گیا

 آسٹریلیا: نوجوان کے ہاتھ میں پاؤں کا انگوٹھا لگا دیا گیا

سڈنی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ نوجوان زیک مچل گزشتہ ماہ ویسٹرن آسڑیلیا کے ایک علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پر زخمی ہو گیا تھا۔ زیک مچل کو بیل نے ٹکر مار دی تھی جسکے نتیجے میں اس کے ہاتھ کا انگوٹھا شدید زخمی ہو گیا تھا تاہم اس واقع کے بعد زیک مچل کے دو آپریشن ہوئے جو ناکام رہے جسکے بعد سڈنی کے ایک ہسپتال میں زیک مچل کا کامیاب آپریشن ہوا جس میں ان کے پاؤں کا انگوٹھا کاٹ کر ہاتھ میں لگایا گیا۔

متاثرہ نوجوان آپریشن سے پہلے ڈاکٹروں کے اس فیصلے کے بارے میں کافی پریشان تھا کہ کہیں یہ نہ ہو کہ ہاتھ کے ساتھ پاؤں کے انگوٹھے سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھے لیکن ڈاکٹروں نے اس کا تیسری بار کامیاب آپریشن کر کے ان کی زندگی کی سب سے بڑی مشکل آسان کر دی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیک مچل کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کیلئے ابھی چند ماہ لگ جائیں گے اور اس کا انگوٹھا صیح انداز میں کام کرنا شروع کر دے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں