امریکی عوام "دی راک" کو صدر دیکھنے کی خواہشمند

امریکی عوام

واشنگٹن: معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن دی راک نے کچھ عرصہ قبل امریکی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور امریکی عوام کو یہ بات اس قدر پسند آئی کہ امریکا کے وفاقی الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی۔

کینٹن ٹلفورڈ نامی ایک امریکی شہری نے امریکی وفاقی الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ڈوائن جانسن کو امریکی عہدہ صدارت کے لیے نامزد کیا جائے۔ گو کہ یہ واضح نہ ہو سکا کہ درخواست دینے والے کا دی راک سے کیا تعلق ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اداکار کی جانب سے ہی دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دی راک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کر سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں