دبنگ لیڈی آفیسر عائشہ ممتاز ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک تعینات

 دبنگ لیڈی آفیسر عائشہ ممتاز ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک تعینات

لاہور :  دبنگ لیڈی آفیسر عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک تعینات کردیا۔

اس سے قبل عائشہ ممتاز ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔یاد رہے کہ عائشہ ممتاز غیر معیاری کھانے وصفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں وفیکٹریوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں کرکے عوام میں مقبول ہوئیں، عائشہ ممتاز کو دبنگ لیڈی کا خطاب لاہور کے شہریوں نے دیا۔

مصنف کے بارے میں