امریکا میں دریا پر قائم 108سال قدیم پل دھماکا خیز مواد سے تباہ

امریکا میں دریا پر قائم 108سال قدیم پل دھماکا خیز مواد سے تباہ

نیو یارک: امریکا  میں دریا  پر  قائم  108سال قدیم پل دھماکا خیز مواد سے ڈھا دیا  گیا۔

لیلاک نامی پل کو  گرانے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیے گئے۔ ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پل تعمیر کرنے میں مہینوں حتیٰ کہ سالوں بھی لگ جاتے ہیں، وہیں انہیں گرانے کے لیے چند سیکنڈ اور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں دیکھنے کو ملا جب108سال قدیم لیلاک نامی پل کو دھماکا خیز مواد سے چند سیکنڈوں میں ڈھا دیا گیا۔ دریائے میریمیک پر قائم قدیم پل کو   گرانے کیلئے اس کے مختلف حصوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا اور مقررہ وقت پر ریموٹ کا بٹن دبا کر اسے گرادیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پل 1976 میں حفاظتی اقدام کے تحت ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اسے صرف پیدل چلنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔

مصنف کے بارے میں