شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عمل کر رہے ہیں، چین

شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عمل کر رہے ہیں، چین

بیجنگ:  چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف لگائی گئی پابندیوں پر عمل پیرا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی کسٹم انتظامیہ نے ان پابندیوں کی خلاف ورزی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس  تناظر میں سادہ جمع کردہ اعداد و شمار کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

اس دوران سامنے آنے والے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان رواں برس کی پہلی ششماہی میں باہمی تجارت کا حجم 10.5 فیصد بڑھا ہے۔

اسی عرصے کے دوران شمالی کوریا کے لیے چینی برآمدات میں 29.1 فیصد اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں