اشتعال انگیز تقریر کیس میں نہال ہاشمی کی ضمانت منظور

اشتعال انگیز تقریر کیس میں نہال ہاشمی کی ضمانت منظور

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور اعلی عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے قائم مقدمے میں سینیٹر نہال ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔

پولس کی جانب سے مقدمے کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد نہال ہاشمی پہلی مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔نہال ہاشمی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا موکل قانون اور عدالتوں کا احترام کرتا ہے، ان کی تقریر کا ایک حصہ دکھا کر مقدمہ درج کیا گیا اور 35 روز گزرنے کے بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سینیٹر نہال ہاشمی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ 7 جولائی کو کراچی کے ضلعی جج نے پولیس کو جے آئی ٹی اور عدلیہ کو ممکنہ دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں