بھارتی نصاب میں روز ے کو نعوذباللہ بیماری قرار دیدیا گیا

بھارتی نصاب میں روز ے کو نعوذباللہ بیماری قرار دیدیا گیا

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں چوتھی جماعت کے بچوں کے نصاب میں روزے کو نعوذباللہ  ایک بیماری قرار دیدیا گیا ہے .
بھارتی میڈیا  کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں چوتھی جماعت کو پڑھائی جانے والی ایک کتاب میں روزے کونعوذباللہ ایک بیماری کہا گیا ہے جس کے بعد یہ معاملہ شدت اختیا ر کر گیاہے ۔ بھارتی مسلمانوں اور ہندوﺅں کے درمیان  اس بات پرشدیدتنازعہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے رکھے جانے والے روزوں کو ایک  نعوذباللہ بیماری قرار دینے کے اس عمل کو بھارتی مسلمانوں کی طر ف سے نہایت معتصبانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کتاب میں یہ درج کیا گیا ہے کہ روزہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں دست، قے اور اسہال کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔روزہ جیسی مقدس عبادت کو اس قدر ہتک آمیز انداز میں پیش کرنے پر بھارتی مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس مضمون کو جلد از جلد نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل گجرات سٹیٹ سکول نصابی کتاب بورڈ کی نویں جماعت کی کتاب میں حضرت عیسی علیہ سلام کے بارے میں توہین آمیز بات لکھی گئی تھی۔
مسلمانوں کے زبردست احتجاج کے بعد گجرات ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین نیتن پیتھانی نے اسے پرنٹنگ کی غلطی قراردے کر جان چھڑانے کی کوشش کی ہے۔ انکے مطابق یہ مضمون ہیضہ کی بیماری پر لکھا گیا تھا تاہم پرنٹنگ میں غلطی کی بنا پراس لفظ کو روزہ لکھ دیا گیا۔