ایم سی سی نے مصباح الحق کو لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا

ایم سی سی نے مصباح الحق کو لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا

  ملبورن : پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان مصباح الحق  کو ملبورن  کرکٹ کلب(ایم سی سی) نے  لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا ہے۔لائف ٹائم اعزازی رکنیت ان کی  کرکٹ کیلئے  گراں  قدر خدمات کی وجہ سے دی گئی ہے ۔ 

مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جہاں ان سے قبل مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، عبدالقادر ، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر مایہ ناز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔جن پاکستانی کھلاڑیوں کو ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی رکنیت دی گئی ان کے نام یہ ہیں :

یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخر پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ تھے جنہیں 2015 میں لائف ٹائم اعزازی رکنیت دی گئی تھی۔ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے اعزاز کے حصول پر مصباح الحق کو مبارکباد دی۔

ebfe38f4ed8d6c9c9f546ef74beb2a7b

 تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے قوانین کا تحفظ کرنے والے ایم سی سی یہ رکنیت ان مرد یا خواتین کھلاڑیوں کو دیتا ہے جنہوں نے کھیل کیلئے بیش بہا خدمات انجام دی ہوں۔

یاد رہے کہ مصباح الحق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 75 ٹیسٹ میچ کھیلے اور پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے 26 ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کی ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں