امریکہ کا شما لی کوریا کو ایٹمی جنگی دھمکیوں کا جواب

امریکہ کا شما لی کوریا کو ایٹمی جنگی دھمکیوں کا جواب

واشنگٹن:امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل سسٹم کیخلاف کامیاب تجربہ کر کے شمالی کوریاکی ایٹمی دھمکیو ں کا زبردست جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل سسٹم کیخلاف کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ امریکہ کا یہ میزائل دفاعی سسٹم تھاڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تھاڈ میزائل جزیرہ ہوائی سے فائر کیا گیا۔ جس نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنا کر شمالی کوریا کی ایٹمی جنگ کی دھمکیوں کااثر زائل کر دیا۔
بیلسٹک میزائل نے ابتدائی سفر پیرا شوٹ کے ذریعے طے کیا جس کے بعد میزائل تیزی سے ہدف کی طرف روانہ ہو گیا۔اس بیلسٹک میزائل کے بارے معلوم ہوتے ہی تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم سے اینٹی میزائل چھوڑا گیاجس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یادرہے کہ شمالی کوریا پچھلے کچھ عرصہ سے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربوں کیساتھ ساتھ امریکہ کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔