بھارت نے چین کی پیشکش کو رد کر دیا

بھارت نے چین کی پیشکش کو رد کر دیا

نئی دہلی :بھارت نے چین کی طرف پاکستا ن اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیا ر ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نےنئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایک مخصوص ملک سے سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف خود اس ملک بلکہ خطے اور دنیا کے امن واستحکام کو بھی خطر ہ لا حق ہے لیکن ہم دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور فریم ورک کے تحت پاکستان کیساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے تیا ر ہیں۔
یاد رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان ریاست سکم کو لے کر  سرحد پر کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے جس کے بارے میں گوپال بگلے نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔