بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے40 افراد ہلاک

بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے40 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس دوران ریاست آسام میں سیلاب سے ڈھائی ہزار سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم چالیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ریاست آسام میں سیلاب سے ڈھائی ہزار سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے.حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی  طوفانی  بارشوں کے باعث علاقے میں بہنے والے سب سے بڑے دریا برہم پترا سمیت کئی چھوٹے دریاوں میں بھی پانی کی سطح خطرے کا نشان عبور کرگئی ہے جس سے مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ریاست آسام میں امدادی سرگرمیوں کے نگران ادارے کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے گھروں کے علاوہ کئی اضلاع میں کھڑی فصلوں، سڑکوں، پلوں اور دریاوں اور نہروں کے پشتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

حکام نے مون سون کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔برِ صغیر میں مون سون کا موسم جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے جس کے دوران سیلاب کا آنا معمول ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں