کافی پینےوالے افراد لمبی عمرپاتے ہیں

کافی پینےوالے افراد لمبی عمرپاتے ہیں

چائے کیساتھ ساتھ کافی بھی بہت پسند کی جاتی ہے ۔ کچھ لوگ اسے تروتازگی  کا سبب مانتے ہیں جبکہ کچھ اسے چستی کی وجہ بھی قرار دیتے ہیں لیکن اس کے علاوہ کافی کا استعمال طویل العمری کا سبب بھی بنتا ہے۔
امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق کافی کا استعمال کرنے والے لمبی عمر پاتے ہیں ۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دن میں تین کپ کافی پینے والے افراد طویل زندگی جیتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دس یورپی ممالک سے 5لاکھ بیس ہزارافراد کوریسرچ کا حصہ بنایاگیاتھا ۔جس کے نتائج میں یہ واضح ہوا ہے کہ کافی کے استعمال سے بہت سے امراض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے جس میں امراضِ قلب ، کینسر، گردے کے امراض،فالج، نظامِ تنفس میں خرابی اورشوگر جیسے خطرناک امراض شامل ہیں۔