چھوٹے طیارے پر دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر خاتون

چھوٹے طیارے پر دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر خاتون

کابل: ا فغانستان سے تعلق رکھنے والی29 سالہ شائستہ واعظ نے چھوٹے طیارے میں دنیا کا چکر لگا کرکم عمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
افغانستان کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی افغان خاتون شائستہ واعظ آجکل بطور پائلٹ ایک طیارے میں دنیا کے چکر لگا رہی ہیں۔ شائستہ نے یہ سفر امریکا سے ایک چھوٹے طیارے میں شروع کیا اور حال ہی میں وہ کابل پہنچی ہیں۔
شائستہ واعظ کے مطابق وہ اس تاریخی اور لمبے سفر کے بعداپنی پیدائش کے ملک پہنچنے پربہت خوش ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ سفر باعث مسرت رہا۔انھوں نے مزید کہاکہ جب تک وہ ہوا بازی سے متعارف نہیں ہوئی تھی، کالج جانے یا کیریئر کے بارے میں سوچابھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ وہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پہلی غیر عسکری تربیت یافتہ خاتون پائلٹ ہیں۔