متحد ہ قومی موومنٹ لندن کے پانچ خطرناک ٹارگٹ کلر ز گرفتار

متحد ہ قومی موومنٹ لندن کے پانچ خطرناک ٹارگٹ کلر ز گرفتار

کراچی: کاؤنٹر   ٹیرارزم  ڈیپارٹمنٹ آپریشن ون نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے متحد ہ قومی موومنٹ لندن کے پانچ خطرناک ٹارگٹ کلرز   کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز میں ایک ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ لندن کے لیے ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش پولیس اہلکاروں، مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان اور  اپنی ہی تنظیم کے کارکنان سمیت  21سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ٹارگٹ کلرز نے 1992 میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسر کو بھی قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی منیر احمد شیخ نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ساوتھ افریقہ سیٹ اپ کے دہشت گرد جہانگیر بابو،  آغا عدیل ، رضوان قریشی اور کاشف صدیقی کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے۔

کاونٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ون کے ایس ایس پی منیر احمد شیخ نے بتایا  کہ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز  میں محمد رضوان خان عرف خان صاحب، محمد کامران عرف منا،  فہیم لودھی،  محمد کامران عرف مولانا  اور  عدنان شیخ شامل ہیں، محمد رضوان خان عرف خان صاحب پولیس میں کانسٹیبل ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کے سیٹ اپ پر پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور وہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ساوتھ افریقہ سیٹ اپ کیلئے کام کرتا ہے ۔

 ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش بتایا کہ سال 2015 میں زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں زمان ٹاون تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں پولیس کے چار جوان اے ایس آئی عقیل ، کانسٹیبل اختر، کانسٹیبل جمیل اور کانسٹیبل انوا شہید ہوئے تھے ، سال 2009 میں کورنگی نمبر 5 میں 1992 میں آپریشن لینے والے اے ایس آئی حاجی ندیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، سال 2011 میں دانش سی آئی ڈی والے پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں دانش سی آئی ڈی والا شدید زخمی ہوا تھا۔

ٹارگٹ کلرز نے بتایا کہ کورنگی نمبر 6 جلیبی چوک پر فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ حقیقی کے کارکن فرقان عرف ڈبہ کو قتل کیا، کورنگی نمبر 6جلیبی چوک پر فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ننھا کو قتل کیا، متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عامر پنڈت کو پولیس مخبر ہونے کے شبہ پر قتل کیا ، سال 2008 میں مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے کارکن شاہ نواز کو کورنگی گرانڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے قتل کیا ، سال 2009 میں لانڈھی نمبر 6 میں فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن عمران عرف ایمی کو قتل کیا ، سال 2009 میں غوثیہ پاک کالونی سیکٹر 50 اے میں فائرنگ کرکے دو بنگالی جمال اور زاہد کو قتل کیا۔

مزید بتایا کہ سال 2012 میں کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے دو کارکن حضرت خان اور دوست محمد کو قتل کیا، کورنگی میں فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سلطان کپل کو قتل کیا ، سال 2003 میں کورنگی نمبر پانچ میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن احسان عزیز کو قتل کیا، سال 2004 میں گلشن اقبال بیکری کے قریب فائرنگ کرکے عمران عرف خان صاحب کو قتل کیا،کورنگی ڈیڑھ نمبر پر فوٹو اسٹیٹ کی دکان کے قریب فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سیکٹر انچارج طارق عرف سیکٹر والے کو قتل کیا۔

مزید بتایا کہ سال 2007 میں کورنگی نمبر 2 پر بھتہ نہ دینے پر  سٹے والے کا قتل کیا، سال 2006 میں 100 کوارٹر کے قریب فائرنگ کرکے چچا غفار کو قتل کیا،  چچا غفار مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کا کارکن تھا ، سال 2006 میں 100 کوارٹر کے قریب فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن مرتضی کو قتل کیا، سال 2009 میں لانڈھی نمبر 6 فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن اسرار خان کو قتل کیا۔ 

مزید بتایا کہ سال 2010 میں ناصر کالونی میں فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عامر کو قتل کیا ، سال 2007 میں کورنگی نمبر 6 میں فائرنگ کرکے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن زاہد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلرز نے 12 مئی کو فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ،مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں