فاسٹ فوڈ ادارے کے ایف سی کا سمارٹ فون تیار

فاسٹ فوڈ ادارے کے ایف سی کا سمارٹ فون تیار

بیجنگ :فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی نے چین میں اپنے 30 سال مکمل ہونے پر ہیواوے کی مدد سے اپنا ایک سمارٹ فون تیار کروایا ہے۔ کے ایف سی ہیواوے سیون پلس فون کے محدود سیٹ شوخ سرخ رنگ میں تیار کئے گئے ہیں جس کے بیک پر کرنل سینڈرز اور ہیواوے دونوں کے لوگو چسپاں ہیں۔
اس فون کی قیمت صرف 161 ڈالر ہے اور فیچرز بھی کافی مناسب ہیں۔ اس میں فنگر پرنٹ سنسر،  3 جی بی ریم،  32 جی بی سٹوریج  اور  مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے۔  اسی طرح سنیپ ڈراگون 425 پراسیسر اور 3020 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں