روسی ماڈل دنیا کی دراز ترین خاتون ماڈل قرار، قد 6 فٹ 9 انچ

روسی ماڈل دنیا کی دراز ترین خاتون ماڈل قرار، قد 6 فٹ 9 انچ

ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایکیٹرینا  لیزینیا  کو  قد 6 فٹ 9 انچ  ہونے پر دنیا  کی دراز قد خاتون ماڈل قرار دے دیا گیا ہے۔
29 سالہ لیزینیا کی ٹانگوں کی لمبائی 52 انچ تک ہے جبکہ ان کے پاو ں کا سائز 13 انچ ہے جس کے تحت یہ رشین خواتین میں سب سے بڑا پاوں ہے۔
ان سے پہلے سب سے دراز قد کا ریکارڈ ایمازون ایو نے برقرار رکھا تھا لیکن ایکیٹرینا نے اس ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

لیزینیا نے 2008ءمیں اولپمکس باسکٹ بال میں روس کی خواتین کی ٹیم کی نمائندگی کی اور میڈل بھی جیتا۔ انہوں نے 2014ءمیں باسکٹ بال کے کریئر سے فراغت پاکر اپنے دراز قد کی خاصیت ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کی۔

مصنف کے بارے میں