نواز شریف اور مریم نواز ابوظہبی پہنچ گئے

نواز شریف اور مریم نواز ابوظہبی پہنچ گئے
کیپشن: نواز شریف اور مریم نواز ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کریں گے، فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گے۔نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر آنے والا طیارہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ دونوں نجی ایئر لائن کی پرواز ای وائی 18سے لندن سے ابوظہبی پہنچے۔ نوازشریف اور مریم نواز ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کریں گے۔

نیب کی حکمت عملی تبدیل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعظم نواز نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کرنے کے بجائے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی۔ نیب کی تین رکنی ٹیم یو اے ای سے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔ نقص امن کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو بیرونِ ملک سے حراست میں لے لیا جائے گا۔

مزید پڑھیںلندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا
 

ادھر نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل بھی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز کو اٹک قلعہ میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں