مصر کے قاہرہ ایئر پورٹ کے قریب دھماکا، پروازیں معطل

مصر کے قاہرہ ایئر پورٹ کے قریب دھماکا، پروازیں معطل
کیپشن: دھماکے کے بعد ایئرپورٹ کے 2 فیول ٹینکس میں بھی آگ لگ گئی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ نیوز ویک

قاہرہ: مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد ایئرپورٹ کے 2 فیول ٹینکس میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بحرین نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ سے باہر فیول ٹینکس کے قریب دھماکا کیمیکل فیکٹری میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں