پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف

پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف
کیپشن: پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کر دیا ہے، فوٹو/ مریم نواز ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جہاز سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کر دیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ مجھے دس سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل میں لے جایا جائے گا لیکن میں پاکستانی عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ میں آپ کے لیے کر رہا ہوں میں یہ سب آپ کی آنے والی نسلوں کے لیے کر رہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا میں یہ قربانی میں آپ کی نسلوں کے لیے، آپ کے مستقبل اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں اور میرا بھرپور ساتھ دیں۔

7d66d6dfee1071a6f54e41ae7725c7c2

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں اور میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور آئیں ملک کی تقدیر بدلیں یہ موقع بار بار نہیں آئے گا جبکہ میرا بس یہی پیغام ہے قوم کے نام۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا اب آپ کی باری ہے۔

احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز آج نجی ایئر لائن کی پرواز سے شام 6 بجے وطن واپس پہنچیں گے جہاں انہیں لاہور ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کر کے ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر سول ایوی ایشن نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی آمد سے قبل ایئرپورٹ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں