جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قریب بم دھماکا، 4 افراد شہید

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قریب بم دھماکا، 4 افراد شہید
کیپشن: زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا—فوٹو/ نیو نیوز اسکرین گریب

بنوں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے  قافلے کے قریب  دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم وہ خود اس واقعے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق  کارکن جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں زخمی ہو نے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پہلے اطلاعات آ رہی تھیں کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما  اکرم خان درانی بھی اس قافلے میں موجود تھے تاہم بعد اس کی تردید کر دی گئی اور ان کے بیٹے تصدیق کی کہ ان کے والد خیریت سے ہیں اور وہ کارکنوں کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ 

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں کریم خان کے مطابق دھماکا  انتخابی جلسے سے 50 میٹر دور ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلسہ گاہ کے اطراف 40 کے قریب پولیس اہلکار تعینات تھے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور شہید کے بیٹے بیرسٹر ہارون بلور الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔واقعے میں ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق اور 63 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں