پہلا ون ڈے :زمبابوے کی پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت

پہلا ون ڈے :زمبابوے کی پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بلاوایو:پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوچکا ہے اور میزبان ٹیم کے کپتان نے گرین شرٹس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف

تفصیلات کے مطابق بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیمیں رواں سال ایک بھی ون ڈے میچ نہیں جیت سکیں جب کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 0-5 سے شکست کا بھی سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار
قومی سکواڈ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات

میزبان ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے جب کہ زمبابوین اسکواڈ میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور مالکولم والر شامل ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں