آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزا ئےموت کی توثیق کر دی

 آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزا ئےموت کی توثیق کر دی
کیپشن: یہ دہشت گرد پاک فوج، تعلیمی اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزا ئےموت کی توثیق کر دی۔ یہ دہشت گرد پاک فوج، تعلیمی اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشتگردوں میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیاء الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

آئی ایسی پی آر کا بتانا ہے کہ مجموعی طور پریہ دہشت گرد 7 شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاورں کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا جب کہ فوجی عدالت نے 6 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں بھی سنائیں۔

یاد رہے رواں سال 5 مئی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق تھی ۔ سزا پانے والے دہشتگرد مسلح افواج، مالاکنڈ یونیورسٹی اور ایم پی اے عمران مہمند کے قتل میں ملوث تھے۔

 مزید پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قریب بم دھماکا، 4 افراد شہید

سزا پانے والے دہشتگرد مجموعی طور پر 60 بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث تھے جبکہ تین مجرموں کو قید کی بھی سزا سنائی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں