امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے   کی  غیر رسمی ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے   کی  غیر رسمی ملاقات
کیپشن:  آزاد تجارت کے معاہدے،بریگزٹ اور دیگر عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال،فائل فوٹؤ

لندن  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں  آزاد تجارت کے معاہدے،بریگزٹ اور دیگر عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے عشائیے میں شرکت کی ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان غیر رسمی ملاقات کے دوران آزاد تجارت کے معاہدے،بریگزٹ اور دیگر عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کو اسیکس میں امریکی سفیر کے گھر سے بلین ہیم محل تک سخت سیکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا گیا۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور ان کی کابینہ سے مصافحہ کیا اور عشائیے کے بعد مے سے غیر رسمی ملاقات کی۔اپنے چار روز دورے کے دوران امریکی صدر برطانوی ملکہ سے بھی ملاقات کریں گے لیکن غیر سرکاری دورے کے بعد الزبتھ ان کیلئے دعوت کا اہتمام نہیں کریں گی۔ ٹرمپ اسکاٹ لینڈ میں اپنے ہوٹل اور تفریحی مقام کا بھی دورہ کریں گے۔ وسطی لندن میں پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کریں گے اور ٹرمپ کی شکل کا غبارہ بھی ہوا میں بلند کریں گے۔