مریم کے بیٹے جنید صفدر کو 3 سال کی سزا ہوسکتی ہے:برطانوی پولیس

مریم کے بیٹے جنید صفدر کو 3 سال کی سزا ہوسکتی ہے:برطانوی پولیس
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

لندن :برطانوی پولیس نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے صاحبزادے زکریا حسین کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی پولیس نے بتایا حملے میں زخمی ہونے والا شخص پاکستانی ہے۔ زخمی نوجوان کی میڈ یکل رپورٹ کے بعد کیس کا تعین ہوگا۔ پولیس کے مطابق جنید صفدر کو کم از کم3 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹ 24گھنٹے کے اندر سامنے آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف

دریں اثناءمریم نوازنے کہا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود تحریک انصاف کے کارکنوںنے گالیاں دیں۔ پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے۔کوئی بھی ہو گالیاں دینے پررد عمل تو دیتا ہے۔واقعہ کی 2ویڈیو وائرل ہوئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل نوجوان جنید صفدر کو مکوں سے اور پھر دکان پر پڑی چھتریوں سے مار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار

دوسری ویڈیو میں جنید صفدر اور زکریا حسین مشتعل نوجوان کو گرا کر مکے مارہے ہیں۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرے کے دوران ایک شخص نے جنید صفدر اور زکریا حسین کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر مار پیٹ کی نوبت آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات

مظاہرین نے موقع پر موجود پولیس اس کی اطلاع دی۔جنید صفدر نے بتایا کہ کہ ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر وہ مشتعل ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں