دوریاں ختم، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور شہزادہ ولید میں ملاقات

دوریاں ختم، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور شہزادہ ولید میں ملاقات

شہزادہ ولید محمد بن سلمان کے وژن دو ہزار تیس کےسب سے بڑے حامی ہیں۔۔۔فوٹو/ آفیشل ولید ٹوئٹر اکاؤنٹ

ریاض: دوریاں ختم ہو گئیں ہیں کیونکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ الولید بن طلال میں ملاقات ہوئی۔

گزشتہ برس بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری، رہائی، اور ناراضی، سعودی عرب کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ الولید بن طلال اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضی ختم ہو گئی۔

 

الولید نے ولی عہد سے ملاقات کی اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، بانہوں میں بانہیں ڈالے دونوں شہزادے خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں۔ الولید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ محمد بن سلمان کے وژن دو ہزار تیس کےسب سے بڑے حامی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اپنے بھائی ولی عہد سے ملاقات ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اقتصادی معاملات اور نجی سیکٹر کے مستقبل اور ویژن 2030 کی کامیابی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں