مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹوں کو رہا کردیا گیا

مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹوں کو رہا کردیا گیا
کیپشن: واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔۔۔سکرین شاٹ

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو حسین نواز کے بیٹے زکریا حسین سمیت رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر حملے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے چھوڑ دیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔لندن پولیس کے مطابق واقعے میں ایک معمولی زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات
خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا اور ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر کو گرفتار کرلیا۔


لندن پولیس نے حسین نواز کے بیٹے زکریا کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔جنید صفدر کا موقف تھا کہ ایون فیلڈ ہاو¿س کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی اور چھتری اٹھا کر پھینکی۔

دوسری جانب جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے کہا تھا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے اور کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز اور نواز شریف آج پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں پر نیب کی ٹیم ان کو نیب ریفرنس میں سزایافتہ ہونے کی بناءپر گرفتار کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں