ہماری حکومت ہوتی تو گرفتاریاں اور فونز بند نہ ہوتے، فواد چودھری

ہماری حکومت ہوتی تو گرفتاریاں اور فونز بند نہ ہوتے، فواد چودھری
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہوتی توگرفتاریاں اور موبائل فون بند نہ کرتے،نواز شریف گرفتارہوجائیں یہ کافی نہیں ہے،شہبازشریف گلا پھاڑپھاڑکراستقبال کیلئے بلا رہے ہیں،لاہورکی سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نگراں حکومتیں محدود اختیارات کے ساتھ آتی ہیں۔وزرائے اعلیٰ کو چاہیے کہ فوری طور پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔ پ±رامن انتخابات کا انعقاد ملکی مستقبل کیلئے اہم ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں آگے بڑھیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف ایسے آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ جن کے پیسے لوٹے گئے انہیں کہا جارہاہے کہ ہمارے استقبال کیلئے آئیں۔دستاویزات سے پتا چلا اربوں روپے کی ایون فیلڈ پراپرٹیزنوازشریف اوربیٹی کے نام پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکرم درانی کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے صرف یہ پوچھا گیا کہ اتنا پیسا کہاں سے آیا۔ حسن ،حسین اورنوازشریف 16 کمپنیز کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ان ٹرانزیکشنز پر نہ پوچھا جائے کہ کیسے ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکی سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔شہبازشریف سب کو گلے پھاڑپھاڑکرکہہ رہے ہیں کہ استقبال کیلئے آئیں۔ شہباز شریف صاحب کی باری ابھی آنی ہے۔ نواز شریف گرفتار ہوجائیں یہ کافی نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دو رخی پالیسی رکھی ہے۔فواد نے کہا کہ ہم حکومت میں ہوتےتو نہ گرفتاریوں کی بات ہوتی نہ موبائل فون بند کرنیکی ضرورت ہوتی۔ عام اوور سیز پاکستانی احتجاج کررہا ہے۔