پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ٹارگٹ دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاوایو: پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 309 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے، امام الحق نے سنچری اسکور کی۔

بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو امام الحق اور فخر زمان نے 113 رنز کا اسٹارٹ دیا، امام الحق نے 128 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔ فخر زمان نے 60 رنز بنائے، بابراعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

کیریر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے آصف علی نے 25 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے، یوں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے چھتارا اور تری پانو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔