نواز شریف کی والدہ کو استقبال سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا گیا

05:23 PM, 13 Jul, 2018

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر اعلانیہ ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں نظر بند کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے وٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ جاتی امراء رائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:درینگڑھ: بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکا، سراج رئیسانی شدید زخمی

   

یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93 برس ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

    

نواز شریف کی والدہ کو استقبال سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں