نوازشریف پر برا وقت آتے ہی دہشتگردی کیوں بڑھتی ہے ، عمران خان

06:46 PM, 13 Jul, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پر برا وقت آتے ہی دہشتگردی کیوں بڑھتی ہے؟انہوں نے کہا کہ جب جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تب تب سرحد پر کشیدگی یا ملک کے اندر دہشتگردی کیوں بڑھ جاتی ہے ؟انہوں نے کہا کہ کیا یہ محض اتفاق ہے ؟

دوسری جانب انہوں نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اجتماع پر ایک اور حملہ اور اب کی بار مستونگ میں۔ اس ٹارگٹڈ حملے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15 معصوم شہریوں کی شہادتیں نہایت افسوسناک ہیں۔

خیال رہے کہ مستونگ کے علاقے  درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکاہوا جس کے نتیجے میں  سراج رئیسانی سمیت 15 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعداد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں