زمبابوے کیخلاف پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا

زمبابوے کیخلاف پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاوایو: پاکستان کے پہاڑ جیسے رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 107رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ، سپنر شاداب خان نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 207رنز کی برتری سے یہ میچ جیت لیا ہے ،پانچ میچوں کی سریز میں پاکستان کو 5-1سے برتری حاصل ہو گئی ہے ۔شاداب خان نے 4فہیم اشرف اور عثمان شنواری نے 2,2کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا ۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے پا کستان نے زمبابوے کو 309 رنز کا ٹارگٹ دیا ، امام الحق نے سنچری اسکور کی۔امام الحق کے کیرئیر کی یہ دوسری سنچری تھی ،بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔